جمعہ, 25 اپریل , 2025

تھیٹر کی بحالی سے فن و ثقافت کو فروغ دیں گے، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ تھیٹر کو بحال کرکے فن و ثقافت کے فروغ کا مؤثر ذریعہ بنایا جائے گا۔

تھیٹر کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ تھیٹر معاشرتی اقدار اور روایات کی عکاسی کے ساتھ ساتھ شعور اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ مہذب اور ترقی یافتہ معاشروں میں معیاری تھیٹر کو نمایاں حیثیت حاصل ہوتی ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تھیٹر کی بہتری اور ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اس فن کو معیاری اور بامقصد تفریح کا ذریعہ بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ فنکاروں کی معاونت کے لیے آرٹسٹ فنڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ فن اور فنکاروں کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، تھیٹر کی بحالی سے فن و ثقافت کو مزید فروغ دیا جائے گا، جو پاکستان کے مثبت تشخص اور تہذیبی ورثے کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ 6 کینالز کے معاملے پر باہمی مشاورت سے بات چیت کی جائے گی، اور جو بھی متفقہ فیصلہ ہوگا، اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter