جمعہ, 25 اپریل , 2025

بیوی کے تحفہ لینے سے انکار پر شوہر نے پورش کار کوڑے میں پھینک دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

روسی شخص کی ناراض اہلیہ نے پورش کار لینے سے انکار کیا تو اس نے گاڑی کوڑے دان میں پھینک دی۔

کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ کوئی شخص تحفے میں ملنے والی لگژری گاڑی لینے سے انکار کر دے؟ اور پھر دینے والا شوہر ناراض ہو کر وہ گاڑی کوڑے دان میں پھینک دے؟ روس میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے پورشے گاڑی تحفے میں دی، لیکن جب بیوی نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تو شوہر نے اسے کچرے میں ڈال دیا۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ ماسکو کے ضلع میتیشی میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے اپنی شادی بچانے اور بیوی کو راضی کرنے کے لیے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر مہنگی ایس یو وی پورشے کار تحفے میں دی۔ لیکن بیوی نے یہ گاڑی لینے سے صاف انکار کر دیا، جس پر شوہر نے گاڑی کوڑے دان میں ڈال دی، یہ منظر دیکھ کر مقامی افراد حیران رہ گئے۔

رپورٹس کے مطابق، یہ جوڑا کافی عرصے سے تعلقات کے مسائل کا شکار تھا، اور شوہر نے 14 فروری سے کچھ دن پہلے ایک پرانے ماڈل کی پورشے خریدی جو ایک حادثے کے باعث خراب ہو چکی تھی۔ شوہر نے گاڑی کی مرمت کروائی اور 8 مارچ – خواتین کے عالمی دن پر بیوی کو دینے کا ارادہ کیا، لیکن مرمت جلد مکمل ہو گئی، جس پر اس نے ویلنٹائن ڈے پر سرپرائز دینے کا فیصلہ کر لیا۔

50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں اور امریکی شہریت پائیں، امریکی صدر

جیسے ہی بیوی کو اس تحفے کا علم ہوا، اس نے گاڑی قبول کرنے سے انکار کر دیا اور اپنی توہین سمجھا، کیونکہ گاڑی پرانی تھی۔ اس انکار سے دلبرداشتہ ہو کر شوہر نے پورشے کو کوڑے دان میں پھینک دیا۔

یہ عجیب و غریب واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور لوگ حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ اتنی قیمتی گاڑی کو یوں ضائع کرنا کتنا غیرمعمولی عمل ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter