لاہور، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں سے متعلق وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ فی یونٹ قیمت میں اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو حقیقی ریلیف ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں کا تعین اوسط لاگت کی بنیاد پر ہونا چاہیے تاکہ عام شہریوں پر مالی بوجھ کم ہو۔
جلی کی قیمت میں ایسی کمی ضروری ہے جو صنعتوں کی بحالی میں معاون ثابت ہو اور ملکی معیشت کو استحکام ملے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے کے بعد جماعت اسلامی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جانی چاہیے تاکہ مہنگائی کے ستائے عوام کو کچھ ریلیف حاصل ہو۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے طویل ملاقات کی، جس کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق تقریباً ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والی اس ملاقات کا مرکزی موضوع اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا، اور علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف بانی پی ٹی آئی کو اس حوالے سے قائل کرنے میں کامیاب رہے۔