لڑکے طرح طرح کے مسیجز کرتے ہیں اور پیشکش کرتے ہیں۔ ان کو یہی کہوں گی کہ ایسے مسیج پڑھ کر سیٹ نہیں ہونے والی۔ پاکستان کی نامور اداکارہ نے اپنے جنونی مداحوں کو کھری کھری سنادی۔
اداکارہ سبینا فاروق نے سوشل میڈیا پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے لڑکوں کی جانب سے ڈی ایمز کئے جاتے ہیں۔ میں بیٹھ کر وہ مسیجز پڑھتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ لڑکوں کی جانب سے مجھے طرح طرح کی پیشکش کی جاتی ہیں۔ سبینا نے کہا کہ میں ان لڑکوں کو یہی کہنا چاہوں گی کہ کچھ بھی کرلیں میں آپ لوگوں سے سیٹ نہیں ہونے والی۔
پاکستانی ڈراموں کی نامور اداکارہ سبینا فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بہت سارے لڑکے میسیجز کرکے مختلف طرح کی پیش کش کرتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ لڑکوں کی ایسی حرکت کی وجہ سے ان جیسی بہت ساری اداکاراؤں کو غلط فہمی رہتی ہے کہ آدھا پاکستان تو ویسے ہی ان کے نخرے اٹھانے کو تیار ہے تو وہ کیوں کسی لڑکے کے ساتھ محبت کریں یا تعلقات استوار کریں۔
اداکارہ نے کہا کہ لڑکوں کی ایسی حرکتوں اور ایسے میسیجز کی وجہ سے ان جیسی دوسری اداکارائیں کسی سے تعلقات اور محبت نہیں کر پا رہیں۔ اداکارہ کی اس پوسٹ پر صارفین نے بھی تبصرے کرنا شروع کردیئے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ سبینا فاروق سمیت دیگر اداکارؤں کو بہت بڑی خوش فہمی ہے کہ لوگ ان کے پیچھے ہیں اور ان کے نخرے اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔