جمعہ, 25 اپریل , 2025

ایران نے امریکی صدر کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران ، ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

ایرانی سپیرم لیڈر علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ تجربات سے ثابت ہوچکا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کسی مسئلے کا حل نہیں، ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے فرانسیسی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صدر ٹرمپ کا خط موصول نہیں ہوا۔

latest urdu news

ایٹمی پروگرام پر دیگر عالمی طاقتوں سے بات کریں گے امریکا سے نہیں، جب تک امریکا دباؤ کی پالیسی پر کاربند رہے گا، ہماری مزاحمت جاری رہے گی۔

امریکی صدر نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ مذاکرات کے لیے ایرانی قیادت کو خط لکھ دیا ہے، ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے ایران کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں جوہری معاہدے پر مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ تہران بات چیت کے لیے آمادہ ہوگا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter