جمعہ, 25 اپریل , 2025

امریکا کا پاکستان سمیت 41 ممالک کے شہریوں پر نئی سفری پابندیوں پر غور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، ٹرمپ انتظامیہ نے مختلف ممالک کے شہریوں پر نئی سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر 41 ممالک پر عائد کی جانے والی سفری پابندیوں کی فہرست سامنے آچکی ہے، جنہیں تین مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، پہلے گروپ میں افغانستان، ایران، شام، کیوبا اور شمالی کوریا سمیت متعدد ممالک شامل ہیں، جن پر مکمل سفری پابندی عائد کی جائے گی۔

دوسرے گروپ میں اریٹریا، ہیٹی، لاؤس، میانمار اور جنوبی سوڈان شامل ہیں۔ اس گروپ میں شامل ممالک کے شہریوں کے سیاحتی اور تعلیمی ویزے معطل ہوں گے، تاہم کاروباری مقاصد کے لیے کچھ شرائط کے تحت امریکا میں داخلے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تیسرے گروپ میں بیلاروس، پاکستان اور ترکمانستان سمیت 26 ممالک شامل ہیں، اس گروپ میں شامل ممالک کو متنبہ کیا جائے گا کہ اگر 60 دنوں کے اندر اپنے نظام میں بہتری نہ لائی گئی تو ان پر جزوی ویزا معطلی عائد کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پر تنقید کرنے والے امریکی چینلز اور اخبارات کو بدعنوان قرار دیدیا۔

محکمہ انصاف میں گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مختلف میڈیا ادارے ان کے خلاف 97 فیصد منفی خبریں شائع کرتے ہیں اور ججوں پر اثرانداز ہو کر قوانین میں تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter