ہفتہ, 26 اپریل , 2025

امریکا نے امدادی پروگرام، جائزے کیلئے روکے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ امریکا نے 90 روز کے لیے امدادی پروگرام جائزے کے لیے روکے ہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا نے 90 روز کے لیے امدادی پروگرام روکے ہیں تاکہ کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے، امید ہے کہ یہ امدادی پروگرام جلد دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

latest urdu news

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان آئے ہوئے امریکا کے وفد کے دورے کو وزارت خارجہ ہینڈل نہیں کر رہی، یہ دورہ سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کے معمول کے دوروں کا حصہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ مراکش میں کشتی کے حادثے کے حوالے سے تحقیقات ہو رہی ہیں، حادثے میں 22 افراد زندہ بچے ہیں۔

شفقت علی کا کہنا ہے کہ باقی لاشوں کی شناخت کا عمل پیچیدہ ہے، مراکش حکومت اس متعلق ہماری مدد کر رہی ہے، یہ ایک نازک معاملہ ہے، اس پر غلط معلومات کا تبادلہ نہیں کرسکتے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا نے تقریباً تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کر دیے تھے جس میں امریکی امداد سے پاکستان میں جاری کئی منصوبے بھی رک گئے ہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter