جمعہ, 25 اپریل , 2025

اسرائیل نے حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو ہی نشانہ بناکر قتل کیا، اقوام متحدہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے تفتیشی ماہرین نے بتایا ہے کہ 18 مارچ سے 9 اپریل کے درمیان کم از کم 36 ایسے اسرائیلی حملے ریکارڈ کیے گئے جن میں نشانہ صرف خواتین اور بچے بنے۔

اسرائیلی فورسز نے تقریباً تین ہفتوں کے دوران 224 فضائی کارروائیاں کیں، جن میں رہائشی عمارتوں اور بین الاقوامی سطح پر قائم پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

latest urdu news

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ ان میں سے 36 حملے ایسے تھے جن میں صرف خواتین اور بچوں کی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی غمازی کرتے ہیں۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ گزشتہ شب بھی اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی کے شمالی علاقوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید 2 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی مظالم پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے، اگر یہ ظلم و بربریت نہیں، تو پھر کیا ہے؟

شیئر کریں:
frontpage hit counter