جمعہ, 25 اپریل , 2025

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِاعظم تقرری کے خلاف اپیل مسترد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِاعظم تقرری کے خلاف دائر اپیل کو خارج کر دیا۔

جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، جس میں سنگل بینچ کے پہلے سے دیے گئے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل کو مسترد کر دیا گیا۔

latest urdu news

یاد رہے کہ یہ اپیل اشبا کامران نامی خاتون کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان کے آئین میں ڈپٹی پرائم منسٹر کا کوئی ذکر موجود نہیں، اس لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اسحاق ڈار کو یہ عہدہ سونپنا غیر قانونی اقدام ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِاعظم تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے، تاہم عدالت نے یہ مؤقف تسلیم نہیں کیا۔

یاد رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک پاکستانی سیاستدان اور ماہر اقتصادیات ہیں جو پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہیں، وہ 1950 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ہیلی کالج آف کامرس سے بیچلر آف کامرس کی ڈگری حاصل کی، جہاں انہوں نے اول پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا، بعد ازاں، انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ان انگلینڈ اینڈ ویلز سے چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کی تعلیم مکمل کی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter