جمعہ, 25 اپریل , 2025

ابھی بولنے کا وقت نہیں آیا، جب وقت آئے گا تو ضرور بات کریں گے، شیخ رشید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی بولنے کا وقت نہیں آیا، جب وقت آئے گا تو ضرور بات کریں گے۔

سینئر سیاستدان نے یہ بات اسلام آباد کی ایک عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

latest urdu news

انہوں نے شکوہ کیا کہ وہ تیسری بار عدالت میں پیش ہوئے ہیں، لیکن اس مرتبہ بھی کیس کی سماعت نہیں ہوسکی، یہ بات ان کے لیے سمجھ سے بالاتر ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ابھی عدالت میں اس کی وجہ نہیں بتائی جاسکتی، مگر وقت آنے پر سب کچھ کہہ دیں گے، ابھی بولنے کا موسم نہیں ہے۔

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں ایسا ماحول بن چکا ہے کہ کسی کو بدنام کرنے کے لیے فوراً اسے "اسٹیبلشمنٹ کا بندہ” قرار دے دیا جاتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو چند مخصوص افراد نے اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے، اور یہی افراد پہلے ان کے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف سرگرم تھے، اب وہی بیرسٹر گوہر کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter