سابق ایم پی اے سلیم سرور جوڑا گجرات سے گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات پولیس کا رات گئے بھاری نفری کے ہمراہ سابق ایم پی اے سلیم سرور جوڑا کی رہائشگاہ پر چھاپہ چوہدری سلیم سرور جوڑا کو رات 2 بجے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 22 اگست کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کے پیش نظرگجرات بھر میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے سابقہ ایم پی ایزاور کارکنان کے گھروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

latest urdu news

سول لائن پولیس نے رات 2 بجے کے قریب محلہ علی پورہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے سلیم سرور جوڑا کی رہائشگاہ پرچھاپہ مار کرسلیم سرورجوڑا کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

خاندانی ذرائع نے سلیم سرور جوڑا کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 15سے 25 کے قریب پولیس افسران واہلکاروں نے بغیر مقدمہ کے غیر قانونی طور پرچادرچاردیواری کے تقدس کوپامال کرتے ہوئے رہائشگاہ سے سلیم سرور جوڑا کو گرفتار کیا ہے۔

چند روز قبل سلیم سرورجوڑا کے بھتیجے عرفان سعید جوڑا کو 17 دن غیرقانونی حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑا گیا ہے۔

دوسری جانب سول لائن پولیس نے سابق ایم پی اے سلیم سرورجوڑا کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter