راولپنڈی، نیازی ٹاؤن میں دلہن شادی کے دوسرے دن نقدی، زیورات اور ملبوسات لے کر فرار ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوسر بازی کا یہ واقعہ تھانہ نصیرآباد کے علاقے نیازی ٹاؤن میں پیش آیا ہے کہ جسکا مقدمہ بھی لٹنے والے شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق شادی کے 2 دن بعد خاتون نے اپنے والد سے ملنے کا کہا تھا، اسی دوران نوبیاہتا خاتون 1 لاکھ 20 ہزار روپے کےکپڑے، ڈھائی لاکھ روپے نقد، 3 تولے طلائی زیورات اور کپڑے لیکر غائب ہوگئی۔
مدعی کا کہنا ہے کہ جس شخص نے شادی کرائی اس کیساتھ نیازی ٹاؤن پہنچے تو اس شخص نے مجھے ہوٹل پر بٹھایا اور کپڑے تبدیل کرانے کے بہانے میری بیوی کو بھی اپنے ساتھ لے گیا۔
مدعی کے مطابق تھوڑی دیر بعد بیوی اور دوسرے شخص نے رابطہ نمبر بند کرلیے۔
دوسری جانب، جوڑیا بازار کے رہائشی 52 سالہ شخص نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
کھارادر کے علاقے نیپئر روڈ جوڑیا بازار کے قریب گھر سے 1 شخص کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔