62
کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 15 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، سیالکوٹ، کراچی اور سکھرمیں کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ 8 کارروائیوں میں 185 کلو گرام منشیات پکڑی گئی، برآمد ہونے والی منشیات میں 175 کلو 200 گرام چرس، 5 کلو 784 گرام ہیروئن، 1 کلو 900 گرام آئس، 2.4 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
دوسری جانب سوتیلے باپ کو فائرنگ کر کے بیدردی سے قتل کرنے والے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عتیق نے 3 روز قبل شاہدرہ ٹاؤن میں واقع گھر میں موجود سوتیلے باپ کو قتل کیا تھا، ملزم نے گھریلو ناچاقی اور جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔