سوہاوہ:گراں فروشی پر زیرو ٹالرینس، سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والی بیف شاپ سیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن صاحب کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت گرانفروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بیف شاپ کو سیل کر دیا۔

latest urdu news

بیف کے سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے سے متعلق متعدد شکایات موصول ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ جانچ پڑتال کے دوران خلاف ورزی ثابت ہونے پر متعلقہ بیف شاپ کے خلاف پرائس کنٹرول قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

جہلم: گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا بازاروں کا تفصیلی دورہ

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور گرانفروشی کے خاتمے کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہیں گے، جبکہ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter