جہلم میں پاپڑ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم میں پاپڑ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے راٹھیاں میں واقع سمال انڈسٹری میں قائم پوٹھوہار فوڈ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور چار فائربریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

latest urdu news

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام سمیت فیکٹری کے دیگر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ضلع جہلم میں پرائیویٹ ایمبولینسز کیلئے رجسٹریشن، آلات اور ڈرائیورز کی فٹنس لازمی قرار

تاہم بروقت کارروائی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان پیش نہیں آیا، البتہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری میں کولنگ کا عمل مکمل کر کے آتشزدگی پر قابو پانے کی تصدیق کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter