ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر سحری کے اوقات میں ضلع بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اہم مقامات کے اطراف اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنے مذہبی فرائض ادا کر سکیں۔
ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز خود فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پوائنٹس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں۔ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ الرٹ رہیں، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور اطراف کی مکمل نگرانی یقینی بنائیں۔
رمضان میں سیکیورٹی مزید سخت: ڈی پی او جہلم کی زیر نگرانی اہم اجلاس
داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی، پارکنگ کی چیکنگ اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد اور متحرک ہے اور رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات جاری رہیں گے۔
