جہلم میں انسدادِ گداگری ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری پریشان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں اور نشے کے عادی گداگروں کی بڑھتی تعداد نے شہریوں کو شدید پریشانی سے دوچار کر دیا ہے، جبکہ انسدادِ گداگری ایکٹ پر مؤثر عملدرآمد نہ ہونے پر عوامی و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

latest urdu news

جہلم کے مختلف علاقوں اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور گداگر سڑکوں، چوک چوراہوں، گلی محلوں اور عوامی مقامات پر سرگرم دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق بعض بہروپیہ عناصر خواتین کا روپ دھار کر یا برقعہ پہن کر گھروں میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور مبینہ طور پر وارداتوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صحت مند، توانا اور ہٹے کٹے افراد کی بڑی تعداد بھیک مانگنے کو پیشہ بنا چکی ہے جبکہ بعض نشے کے عادی افراد عوام کو ہراساں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مساجد کے باہر گداگری اور اشیاء فروخت پر پابندی، سکیورٹی میں سختی

علاقہ مکینوں کے مطابق کچھ عرصہ قبل نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت انسدادِ گداگری مہم شروع کی تھی جس سے مستحق افراد کی کفالت کے ساتھ ساتھ پیشہ ور بھکاریوں کے خاتمے میں بھی مدد ملی تھی، تاہم انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث یہ مہم بند ہو گئی۔

سماجی و فلاحی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں انسدادِ گداگری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور سرکاری سطح پر مؤثر آگاہی و کریک ڈاؤن مہم شروع کی جائے تاکہ شہریوں کو پیشہ ور اور فراڈی بھکاریوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter