جہلم: راجہ کامران حیات اور شیراز کیانی نے کہا کہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی ضلع جہلم کے غیور اور باہمت عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کر رہے ہیں، جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
وائس چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی جہلم اور سابق چیئرمین یونین کونسل چک خاصہ راجہ کامران حیات اور معروف قانون دان شیراز کیانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مختصر عرصے میں ضلع جہلم میں بے شمار ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا گیا جبکہ صحت کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات قابلِ تحسین ہیں۔ پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری سے عام آدمی کو غیر معمولی فائدہ پہنچ رہا ہے اور علاج معالجے کی سہولتیں بہتر ہوئی ہیں۔
راجہ کامران حیات اور شیراز کیانی نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں طلبہ و طالبات کے لیے جدید اور مؤثر اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں، جس سے تعلیمی معیار میں بہتری آ رہی ہے۔ اسی طرح مہنگائی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے مؤثر اقدامات سے شہریوں کو واضح ریلیف ملا ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول انتظامی سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے۔
جہلم: غیر قانونی ایل پی جی گیس ایجنسی سیل، مالکان پر بھاری جرمانہ عائد
دونوں رہنماؤں نے مزید کہا کہ مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی عوامی مسائل کا گہرا ادراک رکھتے ہیں، جس کے باعث ان کی پالیسیاں ضلع جہلم میں عوام دوست اور نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیانی خاندان کی قیادت میں ضلع جہلم ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ان کی کارکردگی کو تاریخ میں ایک مثبت اور روشن مثال کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
