پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے معروف اداکارہ سجل علی سے تعلقات ختم ہونے پر پہلی بار بات کی ہے۔
حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران زارا نور سے پوچھا گیا کہ سجل علی کیسی ہیں اور آپ کی ان سے کتنے عرصے سے بات نہیں ہوئی۔ زارا نور نے مبہم مسکراتے ہوئے جواب دیا:
"الحمداللہ وہ اچھی ہیں اور ہم نے حال ہی میں بات کی ہے۔”
اس پر میزبان احمد علی بٹ نے ہنستے ہوئے کہا: "یہ جھوٹ ہے۔”
زارا نور نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "مجھے نہیں معلوم لوگ ایسا کیوں سوچتے ہیں کہ اگر دو لوگوں نے ایک دوسرے کو ان فالو کردیا تو وہ بات نہیں کرتے ہوں گے۔”
"لوگ ہمیشہ میرے بارے میں منفی باتیں ہی کرتے ہیں، اور بہت کہا گیا کہ اسی نے کچھ کہا ہوگا، یہاں ہر کوئی ہر کسی کے بارے میں بات کرتا ہے۔”
سجل علی نے حمزہ سہیل سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
زارا نور کے تجربے سے سیکھ
اداکارہ نے بتایا:
- "ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا، اور خاص طور پر انڈسٹری میں جب آپ کسی سے ہاتھ ملاتے ہیں تو دیکھنا پڑتا ہے کہ میری انگلیاں واپس آئی ہیں؟”
- "میرے دوستوں کے بہت سے گروپس تھے، میں ہر کسی کو دوست سمجھ لیتی تھی لیکن اسد مجھے تنبیہہ کرتے تھے، اب سمجھ آیا کہ اسد ہمیشہ صحیح کہتے تھے۔”
زارا نور کا کہنا ہے کہ دوستی اور تعلقات میں احتیاط ضروری ہے، اور انڈسٹری میں ہر شخص پر اعتبار کرنا آسان نہیں۔
