ہفتہ, 31 مئی , 2025

یمنیٰ زیدی کا انسٹاگرام گلشن 1 کروڑ ’پھولوں‘ سے مہک اُٹھا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 10 ملین (1 کروڑ) فالوورز کا سنگِ میل عبور کر لیا، جس پر انہوں نے اپنے مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خوبصورت انداز میں خراجِ محبت پیش کیا۔

یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ’پھولوں‘ سے تشبیہ دی۔ اُنہوں نے لکھا:
"کچھ عرصہ قبل میں نے خوشی کا ایک بیج بویا تھا، اور آج میرا گلشن محبت، احترام اور خوشیوں سے بھرا ہوا ہے۔”

latest urdu news

انہوں نے مزید کہا کہ: "آپ سب کا بہت شکریہ، اب میرے انسٹاگرام کے گلشن میں 10 ملین خوبصورت پھول کھل چکے ہیں!”

یمنیٰ زیدی پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ اُنہوں نے پیار کے صدقے، صنفِ آہن، دل ناامید تو نہیں، پرے زاد اور یہ رہا دل جیسے کامیاب ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ تاہم، جیو کے مقبول ڈرامہ سیریل تیرے بن نے ان کی مقبولیت کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

یمنیٰ کا یہ انداز نہ صرف ان کی فنکارانہ خوبیوں کو ظاہر کرتا ہے بلکہ مداحوں کے ساتھ ان کے مضبوط تعلق کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter