وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ کے مقبول جوڑے وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی رواں ماہ 26 فروری کو ادے پور میں منعقد ہوگی۔

latest urdu news

شادی کی تقریب انتہائی نجی رکھی جائے گی اور اس میں صرف جوڑے کے قریبی رشتے دار اور دوست ہی شریک ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے چند دن باقی رہنے کے بعد حیدرآباد میں اداکار وجے دیوراکونڈا کی رہائش گاہ کو خوبصورت انداز میں سجایا جا رہا ہے تاکہ شادی کی تیاریاں مکمل کی جا سکیں۔

واضح رہے کہ وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے گزشتہ سال 3 اکتوبر کو منگنی کی تھی اور حال ہی میں اداکار کی شادی کا کارڈ بھی منظر عام پر آیا تھا۔ شائقین اور مداح جوڑے کی شادی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کافی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔

یہ شادی بالی وڈ میں اس سال کی سب سے زیادہ متوقع اور سنسنی خیز تقریبات میں سے ایک مانی جا رہی ہے، اور شائقین کو جوڑے کی زندگی کے نئے سفر کے بارے میں خاص توقعات ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter