شاہ رخ خان کی 60ویں سالگرہ، کنگ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان آج اپنی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں، لیکن اس بار انہوں نے اپنے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روایتی طور پر بالکونی میں آکر فینز سے ملاقات نہیں کر سکیں گے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان کو دنیا بھر سے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔ اداکار اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر شاہ رخ کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ویسے تو 60 کا کہیں سے لگتا نہیں، شکل سے 40 اور عقل سے 120 سال کا ہے میرا دوست — سالگرہ مبارک۔‘‘

ادھر ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر منت کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ پولیس کی جانب سے سڑکیں بند کیے جانے کے باوجود کئی مداح ساحلی راستوں سے ہوتے ہوئے ان کے گھر کے باہر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اپنے انداز میں شاہ رخ کی سالگرہ منائی۔

تاہم، رپورٹس کے مطابق اس بار مداحوں کو شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کا موقع نہیں ملے گا۔ اداکار نے اپنے ایک بیان میں فینز سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے ہجوم پر قابو پانے کے مسائل کے پیش نظر مشورہ دیا ہے کہ وہ بالکونی میں نہ آئیں۔

شاہ رخ خان نے کہا، ’’میں اپنے تمام مداحوں سے دل سے معافی چاہتا ہوں۔ آپ سب کی محبت میرے لیے بہت قیمتی ہے، لیکن آپ کی حفاظت سب سے اہم ہے۔‘‘

یاد رہے کہ شاہ رخ خان ہر سال اپنی سالگرہ پر گھر کی بالکونی میں آکر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہاتھ ہلاتے ہیں اور بوسے دیتے ہیں — لیکن اس بار مداحوں کو کنگ خان کو دور سے ہی جشن منانا پڑے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter