133
ثانیہ سعید نے صائمہ قریشی کے خواتین کی کمائی میں برکت سے متعلق بیان پر کہا کہ خواتین کی کمائی میں برکت زندگی کے دیگر پہلوؤں سے جڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھر میں سکون اور خوشیاں ہی برکت ہیں، پیسے کی مقدار نہیں۔ مرد بڑی کمائی کریں مگر گھر میں خوشی نہ ہو تو برکت محسوس نہیں ہوتی۔
ثانیہ نے کہا کہ ممکن ہے صائمہ قریشی یہ محسوس کرتی ہوں کہ مرد کا ساتھ زندگی آسان بناتا ہے، مگر یہ پیسے کی برکت کا مسئلہ نہیں بلکہ ساتھی کی کمی ہے۔
انہوں نے معاشرتی پہلوؤں کی طرف بھی توجہ دلائی کہ خواتین کو مالی معاملات مینیج کرنا سیکھایا نہیں جاتا، اسی وجہ سے کچھ لوگ خواتین کی کمائی میں برکت نہ ہونے کا تصور کرتے ہیں۔
95 فیصد مرد دوسری شادی کے خواہشمند ہیں، صائمہ قریشی کا کھلا اظہار
ثانیہ سعید کا موقف خواتین کی مالی آزادی، تربیت اور گھر میں سکون قائم رکھنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔
