سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان اور نئے پالتو بلی کے بچے کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، کیپشن میں جذباتی پیغام بھی دیا
دبئی: بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے گھر ایک نئے مہمان کی آمد ہوئی ہے، جس کی جھلک انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ دبئی کے پُرسکون ماحول میں اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ زندگی گزارنے والی ثانیہ مرزا نے حالیہ تصاویر میں اپنے بیٹے اور ایک ننھے پالتو بلی کے بچے کو دکھایا، جسے گھر کا نیا رکن قرار دیا جا رہا ہے۔
مداحوں سے شیئر کی گئی تصاویر میں اذہان کو بلی کے بچے کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ثانیہ مرزا نے کیپشن میں لکھا: "سب کچھ اور کچھ بھی ایک ساتھ”۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک اور معنی خیز پیغام بھی شیئر کیا: "طوفان ہمیشہ آپ کو تبدیل نہیں کرتے، بعض اوقات وہ صرف یہ دکھاتے ہیں کہ چھت کہاں سے ٹپک رہی ہے۔”
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، جبکہ ان کے بیٹے اذہان کی پیدائش 2018 میں ہوئی۔ تاہم جنوری 2024 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی، جس کے بعد شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی تھی۔ ثانیہ مرزا اب دبئی میں اپنے بیٹے کے ساتھ ایک نجی زندگی گزار رہی ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنے روزمرہ لمحے سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جوڑی ایک دہائی سے زائد عرصے تک خبروں کی زینت بنی رہی، مگر اب ان کی راہیں مکمل طور پر جدا ہو چکی ہیں اور دونوں اپنی نئی زندگیوں میں مصروف ہیں۔