صبا قمر نے ذہنی دباؤ کی وجہ سے دل کا معمولی دورہ پڑنے اور انجیوگرافی کرانے کا انکشاف کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامور اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے انہیں دل کا معمولی دورہ پڑا، جس کے اگلے ہی روز ان کی انجیوگرافی کی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صبا قمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر کے علاوہ ذہنی صحت اور دیگر موضوعات پر بھی بات کی۔

latest urdu news

صبا قمر نے کہا، "ہم سب سمجھتے ہیں کہ ہم بہت مضبوط ہیں اور ہر قسم کے حالات کا سامنا کر لیں گے، لیکن یہ حالات ایک دن ہارٹ اٹیک، انزائٹی اور ڈپریشن کی صورت اختیار کر سکتے ہیں۔”

اداکارہ نے مزید بتایا کہ "حال ہی میں مجھے ذہنی دباؤ کی وجہ سے معمولی ہارٹ اٹیک ہوا، جس کے اگلے ہی روز انجیوگرافی کی گئی۔ الحمد للہ، اب میری صحت بہتر ہے۔”

صبا قمر نے اس بات پر زور دیا کہ ہارٹ اٹیک کے 20 مختلف اسباب ہو سکتے ہیں اور یہ صرف کولیسٹرول کی وجہ سے نہیں ہوتا۔ بعض اوقات تناؤ اور ذہنی دباؤ جسمانی صحت کو متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے ذہنی صحت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنا کمزوری نہیں بلکہ مضبوطی کی علامت ہے: صبا قمر

اداکارہ نے یاد دلایا کہ رواں برس یکم اگست کو دوران شوٹنگ اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، اور ڈاکٹروں نے ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter