8
کراچی میں ان دنوں سورج آگ برسا رہا ہے اور شدید گرمی سے جہاں عوام کا برا حال ہے وہیں شوبز ستارے بھی پریشان نظر آتے ہیں۔
کراچی کی شدید گرمی نے عوام کے ساتھ ساتھ شوبز ستاروں کو بھی بے حال کر دیا ہے۔ معروف اداکارہ مہوش حیات ان دنوں ایک آؤٹ ڈور پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، لیکن سورج کی تپش نے انہیں بھی نہ بخشا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مہوش کو گاڑی میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ گرمی سے بے حال نظر آئیں۔ اداکارہ نے لکھا:
"میں شکایت نہیں کر رہی، موسم کوئی بھی ہو، مجھے اپنے کام سے محبت ہے۔”
مداحوں نے مہوش کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کے ٹوٹکے بھی تجویز کیے، جبکہ کچھ نے موسمیاتی تبدیلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
کراچی میں حالیہ دنوں درجہ حرارت 40 ڈگری کے قریب رہا ہے، اور محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ہیٹ ویو کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
View this post on Instagram