نادیہ خان کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں، وہ اردو اور انگریزی سے ناواقف ہیں: خلیل الرحمٰن قمر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: معروف ڈرامہ رائٹر اور شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے ڈراموں پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چند نامور شخصیات بلاوجہ ان کے پروجیکٹس کو ہدفِ تنقید بناتی ہیں، جن میں نادیہ خان، ماریہ خان اور عتیقہ اوڈھو شامل ہیں۔

یوٹیوب چینل پر صحافی امبرین فاطمہ سے گفتگو میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ نادیہ خان کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ نہ اردو جانتی ہیں اور نہ ہی انگریزی۔ "میں نے کبھی ان کے ساتھ کام کرنے کا سوچا بھی نہیں”، انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا۔

latest urdu news

البتہ عتیقہ اوڈھو اور ماریہ خان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں سینئر اداکارائیں ہیں، تاہم اردو زبان میں کچھ کمزور ہیں۔ چونکہ پاکستانی ڈرامے خالص اردو میں بنتے ہیں، اس لیے اداکاروں کے لیے یہ زبان سیکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا: "جب وہ اردو سیکھ لیں گی تو ضرور ان کے ساتھ کام کروں گا۔”

مصنف نے مزید کہا کہ انہوں نے ماریہ خان کے ڈرامے تنہائیاں اور دھوپ کنارے دیکھے ہیں جبکہ عتیقہ اوڈھو کا ایک ڈرامہ بھی دیکھا تھا جو شاید دشت یا نجات تھا، لیکن اس کے بعد ان کے مزید ڈرامے نہیں دیکھے۔ ان کا کہنا تھا: "میری خواہش ہے کہ ایک دن وہ میرے ساتھ مطمئن ہو جائیں۔”

یاد رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کے کئی سپرہٹ ڈرامے، جیسے پیارے افضل، میرے پاس تم ہو، صدقے تمہارے اور حالیہ میں منٹو نہیں ہوں ناظرین میں بے حد مقبول ہو چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter