مجھے کبھی نہیں لگا میری شکل شاہ رخ خان سے ملتی ہے:ساحر لودھی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار اور میزبان ساحر لودھی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں کبھی محسوس نہیں ہوا کہ ان کی شکل بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان سے ملتی ہے۔

latest urdu news

ساحر لودھی نے میزبان دعا ملک کے ساتھ گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ اپنی شخصیت اور انداز کے حوالے سے شاہ رخ خان سے مشابہت کے دعووں پر کچھ نہیں کہہ سکتے، کیونکہ وہ خود کبھی ایسا محسوس نہیں کرتے۔ دعا ملک نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ کہیں ساحر نے کوئی سرجری تو نہیں کروائی، جس پر انہوں نے ہنستے ہوئے انکار کیا۔

ساحر لودھی نے کہا: "میں شاہ رخ خان نہیں ہوں، میری ان سے ایک ملاقات ہوئی تھی، جس دوران ایک سے دو گھنٹے بات چیت ہوئی۔ وہ نہ صرف بہترین آرٹسٹ ہیں بلکہ ایک بہترین انسان بھی ہیں، اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔”

عامر لیاقت سے آخری ملاقات تکلیف دہ تھی، وہ ڈپریشن میں تھے،ساحر لودھی

انہوں نے مزید کہا: "اگر دنیا کو لگتا ہے کہ میری شکل شاہ رخ سے ملتی ہے تو میں کچھ نہیں کر سکتا، میں ساحر لودھی ہوں اور اسی طرح زندگی گزاروں گا۔”

یہ انٹرویو ساحر لودھی کی سادہ اور خود اعتمادی سے بھرپور شخصیت کو اجاگر کرتا ہے، جس میں وہ اپنی منفرد پہچان پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter