ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں، تصاویر سامنے آگئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا: پاکستانی شوبز کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں موجود ہیں، جہاں سے وہ اپنی زندگی کے دلچسپ لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن میں انہیں مقامی کھانوں کا مزہ لیتے، کتابوں میں مگن رہتے اور تازہ پھولوں سے بال سنوارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان مناظر نے مداحوں کو ان کے نئے انداز سے خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے۔

latest urdu news

ایک تصویر میں اداکارہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہنے ان کی حمایت کرتی بھی نظر آئیں، جس پر مداحوں کے ساتھ ساتھ کرکٹ شائقین نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

اداکارہ کی ان جھلکیوں پر سوشل میڈیا پر تبصروں کی برسات ہو گئی۔ شوبز شخصیات اور مداحوں نے ہانیہ عامر کے منفرد اور دوستانہ رویے کو سراہتے ہوئے انہیں دلکش اور خوش مزاج شخصیت قرار دیا۔

ہانیہ عامر اپنی پُرکشش شخصیت اور سادہ مزاجی کی بدولت نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی پسند کی جاتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter