جوئے کی ایپ کیس: عروب جتوئی کے موبائل فرانزک کروانے کی استدعا منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیشن کورٹ لاہور نے جوئے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں عروب جتوئی کے موبائل فرانزک کروانے کی استدعا منظور کر لی۔

latest urdu news

روزنامہ جنگ کے مطابق، ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے عبوری ضمانت پر سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے کہا کہ موبائل فرانزک کروانے کے لیے مہلت دی جائے تاکہ شواہد کا جائزہ لیا جا سکے۔

ملزمہ کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ موبائل فرانزک کی رپورٹ فوری نہیں آ سکتی اور اس کے لیے رمضان کے بعد کی تاریخ دی جائے۔

ڈکی بھائی اور عروب جتوئی عدالت میں پیش؛ جوا ایپس کے مقدمے میں بڑی پیشرفت

عدالت نے ملزمہ کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کر دی اور حکم دیا کہ آئندہ ملزمہ اپنی حاضری یقینی بنائیں، عبوری ضمانت کے دوران غیر حاضری کی کوئی معافی نہیں دی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter