7
لاہور ہائیکورٹ نے جوئے کی ایپ کی پروموشن کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس شہرام سرور نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں حکم دیا گیا کہ ملزم کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کیا جائے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ایف آئی آر میں نہ تو وقوعہ کی کوئی تاریخ درج ہے اور نہ ہی کسی متاثرہ شخص کا بیان ریکارڈ کیا گیا، جس پر عدالت نے ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ دیا۔
قبل ازیں اسی کیس میں ملزم کی ضمانت خارج کرنے سے متعلق حکم نامہ بھی جاری کیا گیا تھا۔
