ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں رہائی کے بعد قوم سے معافی مانگ لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری اور 100 روز کی خاموشی کے بعد پوری قوم سے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے کانٹینٹ سے کسی کو نقصان یا نیگٹیو اثر پہنچا ہو تو وہ اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

latest urdu news

ویڈیو میں ڈکی بھائی کی وضاحت

ڈکی بھائی نے ویڈیو کے آغاز میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ ویڈیو کا مقصد صرف ان پر ہونے والی ایف آئی آر کی جسٹیفکیشن ہے تو وہ معذرت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ لوگ ان کے کانٹینٹ سے محظوظ ہوں اور کچھ نیا دیکھیں، تاہم اگر جان بوجھ کر یا انجانے میں کوئی ایسا مواد اپلوڈ ہوا جس سے منفی اثر پڑا ہو یا کسی پروموشن نے نیگٹیو امپیکٹ ڈالا ہو تو وہ پوری قوم سے معافی مانگتے ہیں۔

قانونی کارروائی اور تعاون

ڈکی بھائی نے کہا کہ وہ عدالتی معاملات کو قانونی طور پر آخر تک دیکھیں گے اور عدالت کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیس کا جج جو بھی فیصلہ کریں گے وہ اسے قبول کریں گے۔

ڈکی بھائی کی کیمپ جیل سے رہائی، عدالت کی روبکار جاری ہوتے ہی آزاد کر دیا گیا

گرفتاری کا واقعہ اور ذاتی تجربہ

ڈکی بھائی نے بتایا کہ 16 اگست 2025 کو وہ خوشی کے ساتھ اپنے گھر میں دعوت کے بعد غیر ملکی ایونٹ کے لیے پیکنگ کر رہے تھے، لیکن اس دوران انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ انہیں 17 اگست کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ضمانت اور رہائی

لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کی، اور انہیں 26 نومبر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ اس دوران انہوں نے اپنے اور اپنے خاندان کے ساڑھے تین ماہ کے تجربے کے بارے میں بھی ویڈیو میں بتایا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter