جو مرد شادی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، وہ روزے رکھیں، ببرک شاہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماضی کے مشہور اداکار ببرک شاہ نے شادی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی ایک بڑی ذمہ داری ہے اور جو مرد اس بوجھ کو نہیں اٹھا سکتے انہیں چاہیے کہ وہ روزے رکھیں۔ یہ بات انہوں نے حال ہی میں ’شیخ دا پوڈکاسٹ‘ میں کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، شادیوں اور فلمی دنیا سے متعلق کھل کر بات کی۔

latest urdu news

ببرک شاہ نے بتایا کہ وہ اب تک چار شادیاں کر چکے ہیں اور اس وقت ان کے ساتھ صرف ایک بیوی ہے جبکہ باقی بیویاں علیحدگی کے بعد اپنی زندگی خوشی سے گزار رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دوبارہ کوئی اچھی شریکِ حیات مل جائے تو وہ شادی کر سکتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ انہوں نے کبھی فلرٹ نہیں کیا بلکہ اگر کوئی لڑکی پسند آئی تو ہمیشہ اسے شادی کی بات کی۔ ان کے مطابق ہر مرد کو یہ طاقت نہیں دی جاتی، اس لیے جو مرد شادی کی ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں انہیں ایک سے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیں۔

ببرک شاہ نے کہا کہ دنیا میں مردوں کی تعداد عورتوں سے کم ہے، اس لیے معاشرتی توازن کے لیے ضروری ہے کہ کم از کم 10 سے 15 فیصد مرد ایک سے زیادہ شادیاں کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص ایک شادی کا بوجھ بھی نہیں اٹھا سکتا تو اسے روزے رکھنے چاہئیں۔

مزید برآں، ببرک شاہ نے زندگی گزارنے کے اصول بتاتے ہوئے کہا کہ مرد چاہے ایک شادی کرے یا زیادہ، اسے ہمیشہ صبر اور شکر کو یاد رکھنا چاہیے۔ ان کے مطابق اگر انسان میں یہ دونوں خوبیاں ہوں تو وہ کسی بھی رشتے کو کامیابی سے نبھا سکتا ہے، جیسے اگر بیوی چائے بنانے سے انکار کرے تو اسے مسئلہ نہ بنائیں بلکہ خود چائے بنا لیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter