جمعہ, 30 مئی , 2025

کیریئر کے پیچھے شادی میں تاخیر نہ کریں، ماڈل اریبہ حبیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو کیریئر بنانے کی دوڑ میں شادی جیسے اہم فیصلے میں غیر ضروری تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مناسب رشتہ میسر ہو تو شادی کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

latest urdu news

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اریبہ حبیب نے کہا کہ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر، خاص طور پر ماڈلنگ میں، بھرپور کام کیا ہے اور اب وہ صرف ایسے پروجیکٹس کا انتخاب کریں گی جن میں کردار منفرد اور معیاری ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد انہوں نے شعوری طور پر سکرین پر کم نظر آنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم فنکارانہ جذبے کے باعث وہ اچھے اسکرپٹس کی صورت میں کام کرنا جاری رکھیں گی۔

اریبہ حبیب کا کہنا تھا کہ شادی کو کیریئر کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنانا چاہیے، بلکہ دونوں کو متوازن انداز میں آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اریبہ حبیب نے شوبز کی دنیا میں اپنے سفر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کی پرفارمنس کو ناظرین نے سراہا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter