57 سالہ اکشے کمار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکشے کمار نے اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ہفتے میں ایک دن فاسٹنگ کرتے ہیں، غروب آفتاب سے پہلے ڈنر لیتے ہیں اور روایتی ویٹ ٹریننگ سے گریز کرتے ہیں۔

ممبئی،بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اپنی فٹنس اور توانائی کے باعث دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ 57 سال کی عمر کے باوجود ان کی فلموں میں ایکشن، اسٹنٹس اور فائٹنگ سینز دیکھ کر مداح آج بھی حیران رہ جاتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار کی فٹنس کا راز ان کا متوازن لائف اسٹائل، صاف ستھری غذا اور غیر معمولی ڈسپلن ہے۔

latest urdu news

حال ہی میں ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے اپنی صحت مند زندگی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی فٹنس تین اہم اصولوں پر قائم رکھتے ہیں: ہفتے میں ایک دن فاسٹنگ، غروب آفتاب سے پہلے ڈنر اور جم میں روایتی ویٹ ٹریننگ سے گریز۔

اکشے کمار نے کہا کہ وہ ہر پیر کو مکمل فاسٹنگ کرتے ہیں، اتوار کو رات کا کھانا کھانے کے بعد اگلے دن کچھ نہیں کھاتے اور صرف منگل کو دوبارہ کھانا کھاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ہمیشہ شام ساڑھے 6 بجے سے پہلے ڈنر مکمل کر لیتے ہیں تاکہ کھانے کو ہضم ہونے کا وقت مل سکے۔ ان کے مطابق جلدی کھانے اور وقت پر سونے سے معدہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور انسان بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔

فٹنس روٹین پر بات کرتے ہوئے اکشے نے کہا کہ وہ جم میں بھاری بھرکم ویٹ اٹھانے، کریش ڈائیٹس یا پروسیسڈ فوڈ کے قائل نہیں ہیں۔ ان کی ورزش زیادہ تر قدرتی ماحول اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر مشتمل ہوتی ہے جیسے پہاڑوں پر چڑھنا، آؤٹ ڈور کھیل کھیلنا اور باڈی ویٹ ایکسرسائز۔

اکشے نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جمز دراصل "بندروں کے لیے ہیں”، کیونکہ وہاں زیادہ تر کام وزن اٹھانے، لٹکنے اور چڑھنے پر ہی ہوتا ہے۔ ان کے بقول، صحت مند رہنے کا اصل راز سادہ طرزِ زندگی، وقت پر کھانا اور جسمانی سرگرمی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter