بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان کے بھائی فیصل خان نے اپنے خاندان سے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ خاندانی جائیداد میں سے کوئی حصہ نہیں لیں گے۔
فیصل خان نے الزام لگایا کہ انہیں کئی سالوں تک زبردستی دوائیں دی گئیں، گھر میں نظر بند رکھا گیا اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ تو عامر خان کے گھر میں رہیں گے اور نہ ہی ان سے مالی مدد لیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 2005 سے 2007 کے دوران انہیں زبردستی دوائیں دی گئیں اور قید رکھا گیا۔ اکتوبر 2007 میں جب ان سے دستخطی اختیارات چھینے جانے کی کوشش کی گئی، تو وہ گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
اس کے جواب میں عامر خان کے خاندان نے فیصل کے بیانات کو "گمراہ کن اور تکلیف دہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصل سے متعلق ہر فیصلہ ڈاکٹروں کی مشاورت اور ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ خاندان نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے کو سنسنی خیز بنانے کی بجائے احتیاط اور ہمدردی کے ساتھ رپورٹ کیا جائے۔
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ویب سیریز کا ٹریلر جاری
واضح رہے کہ 2008 میں عدالت نے فیصل خان کے حق میں فیصلہ دیا تھا اور خاندان کے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔ فیصل نے حال ہی میں میڈیا میں ان کے خلاف بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے اگلے ماہ عدالت میں مزید قانونی کارروائی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔