مجھے بال کٹوانے پر زور دیا جاتا ہے، لیکن کسی صورت نہیں کٹواؤں گی، نعیمہ بٹ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لمبے بال رکھنے والی اداکارہ نعیمہ بٹ کا کہنا ہے کہ مجھے بال کٹوانے پر زور دیا جاتا ہے، لیکن کسی صورت نہیں کٹواؤں گی۔

لاہور، خوبرو اور لمبے بالوں والی پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ مجھے انڈسٹری میں بال کٹوانے پر زور دیا جاتا ہے لیکن میں اپنے بال کسی صورت نہیں کٹواؤں گی۔

latest urdu news

نعیمہ بٹ کے لمبے، خوبصورت بال سب کی توجہ کا محور بنے رہتے ہیں، اس متعلق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے یہ کہا کہ اس انڈسٹری میں میرے بالوں کا مسئلہ رہا ہے۔

نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ مجھے کئی بار کہا گیا کہ بال کٹوا لیں، سٹائلنگ کا مسئلہ ہوتا ہے اور یہ بھی کہا گیا کہ اگر آپ بال کٹوالیں گی تو تھوڑی ماڈرن لگیں گی لیکن میں نے مشوروں کو باکل نہیں مانا کیونکہ مجھے اپنے بال بہت پسند ہیں، مجھے لگتا ہے کہ میرے بال میرے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

خوبرو اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے یہ بتایا کہ میرے گھٹنے تک لمبے بال تھے، بہت مشکلوں سے میں نے تھوڑے بال کٹوائے، لیکن اب نہیں کٹواؤںگی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter