امریکی صدر کا کینیڈا کو ایک بار پھر امریکی ریاست بنانے کی خواہش کا اظہار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو ایک بار پھر امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی خواہش ظاہر کردی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا کہ محصولات میں اضافے سے کچھ تکلیف ہوگی لیکن اس کے نتائج شاندار ہوں گے، یہ امریکا کا سنہری دور ہوگا، ہم امریکا کو پھر سے عظیم بنائیں گے۔

latest urdu news

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کیوں ہم کینیڈا کو سبسڈی دینے کے لیے سینکڑوں ارب ڈالر ادا کرتے ہیں؟ کینیڈا کو ہماری 51 ویں ریاست بننا چاہیے، اس صورت میں کینیڈا کے پاس بہتر فوجی تحفظ ہوگا اور اس پر کوئی ٹیرف بھی نہیں ہوگا۔

اس سے پہلے بھی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی قوت استعمال کریں گے اور کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بننا چاہیے۔

جس پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔

یاد رہے امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد اشیاء پر 25 فیصد جبکہ چین سے امریکہ بھیجی جانے والی اشیاء پر 10 فیصد ٹیرف (ٹیکس) عائد کیا تھا۔

gujrat news

شیئر کریں:
frontpage hit counter