منگل, 22 اپریل , 2025

ماہرہ اور میں بچھڑی ہوئی بہنیں لگتی ہیں، سنیتا مارشل کا دلچسپ انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامور ماڈل اور اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ ان کی اور اداکارہ ماہرہ خان کی شکلیں اتنی ملتی ہیں کہ جب بھی ملاقات ہوتی ہے، دونوں ایک دوسرے کو بچھڑی ہوئی بہنیں کہہ کر مخاطب کرتی ہیں۔

’نیوز 365‘ پر اشنا شاہ کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے سنیتا نے بتایا کہ ماڈلنگ کی دنیا میں ان کا سفر بہت کم عمری میں شروع ہوا۔ وہ محض 18 سال کی تھیں جب ان کا پہلا شیمپو کا اشتہار سامنے آیا، اور اس کے بعد ایک لمبا سفر شروع ہوا جس میں انہوں نے ملک بھر میں مختلف اشتہارات کے لیے شوٹنگز کیں۔

latest urdu news

سنیتا مارشل نے انکشاف کیا کہ وہ تقریباً 20 سال ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ رہیں، لیکن اب وہ باقاعدہ طور پر ماڈلنگ سے ریٹائر ہو چکی ہیں تاکہ نئے چہروں کو جگہ ملے۔ ان کا کہنا تھا، "20 سال ماڈلنگ میں گزار دینا کوئی معمولی بات نہیں۔”

انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کے دوران لاہور میں ہونے والے ایک فیشن شو کے بعد وہ خود بھی کورونا کا شکار ہوئیں، اور شدید بیماری کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اب ماڈلنگ کو خیر باد کہہ دیا جائے۔

اپنی خوبصورتی کے راز پر بات کرتے ہوئے سنیتا مارشل نے کہا کہ ان کی خوبصورتی قدرتی ہے اور انہیں والدین سے وراثت میں ملی ہے۔ وہ کسی میک اپ پروسیجر کی قائل نہیں بلکہ صحت مند طرز زندگی، متوازن غذا اور ورزش پر یقین رکھتی ہیں۔

شو کی میزبان اشنا شاہ نے جب ان سے پوچھا کہ آج وہ ماہرہ خان کی ہم شکل کیوں لگ رہی ہیں؟ تو سنیتا نے مسکراتے ہوئے کہا، "ہم دونوں کی شکلیں واقعی بہت ملتی ہیں، خاص طور پر تصاویر اور ویڈیوز میں تو لگتا ہے جیسے ہم جڑواں ہوں۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور ماہرہ اکثر مذاق میں ایک دوسرے کو ’بچھڑی ہوئی بہنیں‘ کہتے ہیں۔

ان کا ماننا ہے کہ دونوں کے چہروں میں خاصی مماثلت ہے، خاص طور پر ہونٹ اور چہرے کی ساخت کافی حد تک ایک جیسی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter