نہر میں کارپیٹ دھوتے ہوئے مزدور ڈوب گیا، ریسکیو آپریشن جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈنگہ روڈ موجیانووالہ کے قریب افسوسناک واقعہ، 35 سالہ مزدور نہر میں ڈوب گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور نہر کے کنارے کارپیٹ دھو رہا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والا شخص فیصل آباد کا رہائشی تھا اور مقامی ٹینٹ سروس میں ملازمت کرتا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی گجرات، کھاریاں اور سرائے عالمگیر سے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا۔

latest urdu news

حکام کے مطابق:

  • نہر کی چوڑائی: تقریباً 150 فٹ
  • گہرائی: تقریباً 10 فٹ
  • پانی کی رفتار: 3 کلومیٹر فی گھنٹہ

ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ پانی کی گہرائی اور تیز بہاؤ کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم مزید ریسکیو ٹیمیں بھی روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ ڈوبنے والے مزدور کو جلد تلاش کیا جا سکے۔

واقعے کے بعد مقامی افراد میں غم و افسوس کی فضا ہے، جبکہ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ انہیں مزدور کی خیریت سے بازیابی کی امید ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter