پاکستان مسلم لیگ خدمت اور رواداری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، چودھری شجاعت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے تنظیمی امور سے متعلق ایک اہم اجلاس سابق وزیراعظم اور پارٹی صدر چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری شافع حسین، سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ محمد طارق حسین، صوبائی صدر ملک شمیم اور مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن حافظ عقیل جلیل نے شرکت کی۔

latest urdu news

اجلاس کے دوران پارٹی کو ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ پاکستان مسلم لیگ کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جا سکے۔

اس موقع پر صدر پنجاب مسلم لیگ چودھری شافع حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہمیشہ سے خدمت اور رواداری کی سیاست کی علمبردار رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری ظہور الٰہی شہید نے جس سیاسی فلسفے کی بنیاد رکھی، آج چودھری شجاعت حسین اسی جذبے اور اخلاص کے ساتھ اسے آگے بڑھا رہے ہیں، جو پارٹی کے ہر رکن کے لیے فخر کا باعث ہے۔

سیکرٹری جنرل محمد طارق حسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چودھری شجاعت حسین کی رہنمائی میں پارٹی کو فعال اور منظم بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کی تنظیمی بہتری کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور آئندہ ہفتوں میں مزید اہم فیصلے متوقع ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter