گجرات میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں، شہری عدم تحفظ کا شکار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ گزشتہ روز تین مختلف مقامات سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

کڑیانوالہ کے رہائشی حیدر علی بٹ کی موٹر سائیکل اس کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔ اسی طرح کوٹلہ ارب علی خاں کے رہائشی شہزاد کی موٹر سائیکل بھی اس کے گھر کے باہر سے چوری کر لی گئی۔

latest urdu news

تیسری واردات عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں پیش آئی، جہاں محلہ اچاداراں کے رہائشی ظہیر اسلم کی موٹر سائیکل ہسپتال کی حدود سے غائب کر دی گئی۔

موٹر سائیکل چوریاں نہ رک سکیں، ہریاوالہ اور دولت نگر سے دو موٹر سائیکلیں چوری

پولیس تھانہ ککرالی، کڑیانوالہ اور سول لائن نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے اور چوروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter