گجرات: ڈپٹی کمشنر نورالعین کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیم نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ معالجین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین غیر قانونی کلینکس سیل کر دیے، جب کہ ایک کلینک کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل گجرات میں شِفا ہومیو کلینک اور عمران ہومیو کلینک میں غیر قانونی آئی اور ڈینٹل پریکٹس کے شواہد ملنے پر فوری کارروائی کی گئی۔ اسی طرح ڈنگہ روڈ پر واقع کرن میٹرنٹی ہوم، جو ماضی میں بھی سیل کیا گیا تھا، دوبارہ غیر قانونی او پی ڈی چلانے پر بند کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام کیسز کو مزید کارروائی کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC) کو ارسال کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ دانتوں کے علاج کے ایک کلینک میں جراثیم کش آلات کی کمی اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پائے گئے، جس پر متعلقہ ڈاکٹر کو سخت تنبیہ جاری کی گئی۔
ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کاایکشن،دو پولیس اہلکار معطل
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق دیگر دو مراکز میں تربیت یافتہ عملہ موجود تھا اور وہاں کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی نہیں پائی گئی۔ حکام نے واضح کیا کہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے جعلی معالجین اور غیر رجسٹرڈ کلینکس کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
