گجرات میں 24 گھنٹے کے دوران تیسرا پولیس مقابلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے علاقے غلہ منڈی ہریہ والا میں ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر چھ دکانوں کو لوٹ لیا تھا۔ اس واردات کے سرغنہ زین العابدین ولد ریاض حسین، جو جی منگولیا ٹاؤن گوجرانوالہ کا رہائشی ہے، سی سی ڈی پولیس کے ساتھ مقابلے کے دوران اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھا۔

latest urdu news

یہ پولیس مقابلہ دیونا منڈی ماجرہ روڈ گجرات کے مقام پر ہوا، جہاں پولیس نے ملزم زین العابدین کو گرفتار کرنے کے لیے آپریشن کیا۔ مقابلے کے دوران زین العابدین کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی، جس پر مقدمہ نمبر 744/25 بجرم 381 A تھانہ کنجاہ ضلع گجرات درج ہے۔

گجرات میں دو پولیس مقابلے: بین الاضلاعی گینگز کے دو خطرناک ڈاکو ہلاک

انسپیکٹر سی سی ڈی امیر عباس چدھڑ، انچارج سٹی سرکل گجرات نے اس مقابلے کی قیادت کی اور بتایا کہ یہ گجرات میں صرف 24 گھنٹوں کے اندر تیسرا پولیس مقابلہ تھا، جس سے علاقے میں جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کی مضبوط حکمت عملی کا اظہار ہوتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter