موٹرسائیکل سواروں کی دو بہنوں سے چھینا جھپٹی، نقدی اور موبائل فون لے اڑے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے علاقے کالرہ خاصہ میں دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس وقت لوٹ مار کی جب دو بہنیں، اسرا اور بشریٰ، سکوٹر پر سوار ہو کر اپنے گھر واپس جا رہی تھیں۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چلتی سکوٹر پر جھپٹا مار کر ان کا پرس چھین لیا، جس میں 15 ہزار روپے نقدی، ایک موبائل فون اور دیگر اہم کاغذات موجود تھے۔ واردات کے بعد دونوں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

latest urdu news

واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ لاری اڈہ پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کے رشتہ دار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter