178
گجرات میں پولیس اہلکار کی بیوی کا پرس بازار میں شاپنگ کے دوران چوری کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکارظریف احمد کی بیوی شاپنگ کے لیے مسلم بازار میں آئی۔
خاتون نے شکایت کی کہ وہ شاپنگ میں مصروف تھی جس دوران اس کا پرس چوری کر لیا گیا۔
پرس میں موبائل فون اور 98 ہزار روپے نقدی تھی ، پولیس نے خاتون کے خاوند پولیس اہلکار کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
