گجرات: عید سے پہلے اور بعد موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں عید کے دوران موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں، مدینہ سیداں، ہریاوالہ اور بڑیلہ شریف سے نامعلوم چور تین موٹر سائیکلیں لے اڑے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

گجرات: عید سے پہلے اور بعد شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ مدینہ سیداں میں نامعلوم چور ایک شہری کی موٹر سائیکل لے اڑے۔ اسی طرح ہریاوالہ سے تعلق رکھنے والے دالہ بانٹھ کے رہائشی اسد علی کی موٹر سائیکل بھی چوری ہو گئی، بڑیلہ شریف میں بھی برنالہ کے رہائشی شمریز کی موٹر سائیکل چور چرا کر فرار ہو گئے۔

latest urdu news

پولیس تھانہ ٹانڈا نے تینوں واقعات پر الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

چوریوں کے بڑھتے ہوئے ان واقعات نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے اور عوام نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل چور گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ گجرات میں ہر سال عید کے موقع پر موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے، جب شہری عید کی مصروفیات میں ہوتے ہیں تو چور آسانی سے اپنی کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔

پولیس متعدد بار انہیں گرفتار کرنے کا دعویٰ کر چکی ہے، تاہم واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter