گجرات :چند پیسوں کی لالچ میں سگی بھابھی کا قتل ، سفاک بھتیجا 24 گھنٹوں میں گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

گجرات،تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے چند پیسوں کے لالچ میں سگی بھابھی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق 14 مئی 2025 کو ایک شادی شدہ خاتون کی پراسرار موت کی اطلاع موصول ہوئی ،جس پر پولیس کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی،جاں بحق خاتون کی شناخت تخمینہ زوجہ حمزہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حالات مشکوک ہونے پر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا جبکہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمے کی شفاف اور میرٹ پر تفتیش کا حکم دیا، ڈی ایس پی لالہ موسیٰ ذوالفقار احمد بھٹہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر مجاہد عباس اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

پولیس ٹیم نے PFSA اور جائے وقوعہ سے حاصل شواہد کی بنیاد پر مرکزی ملزم محمد طیب ولد شاہد کو گرفتار کیا،تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ مالی پریشانی کے باعث اس نے اپنی سگی بھابھی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، موقع ملنے پر بھابھی کو اکیلا پا کر گلا دبا کر قتل کیا، لاش کو کمبل سے ڈھانپا اور ٹیبل گرا کر واقعے کو حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی،ملزم نے گھر سے رقم بھی چوری کی۔

ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اپنے فعل پر شرمندگی کا اظہار کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم کتنا بھی چالاک ہو، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter