13
سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس گجرات عائشہ حیدر گوندل کی زیر نگرانی مسلم بازار گجرات میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔
کارروائی کے دوران عوامی راستوں پر قبضہ کرنے والے متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانے کیے گئے جبکہ انہیں آئندہ ایسی خلاف ورزیوں سے باز رہنے کی سخت ہدایت بھی جاری کی گئی۔
محترمہ عائشہ حیدر گوندل نے کہا کہ شہر میں تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، کیونکہ یہ عوامی سہولت میں رکاوٹ اور شہری نظم میں خلل کا باعث بنتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیرا فورس کی اولین ترجیح صاف، منظم اور عوام دوست بازاروں کی بحالی ہے۔
عائشہ حیدر گوندل نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور شہر کو تجاوزات سے پاک، صاف ستھرا اور بہتر رہائشی ماحول بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
