اداروں کے سربراہان عوامی فلاح پر توجہ دیں:بریگیڈئیر بابر علاؤالدین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ڈائریکٹوریٹ برائے ایلوایشن، فیڈ بیک، انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے گجرات کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے چیئرپرسن بریگیڈیئر بابر علاؤالدین کو ضلعی پروفائل اور ضلعی محکموں کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

latest urdu news

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے اس موقع پر کہا کہ دورے کا مقصد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے، تمام ادارے حکومت پنجاب کی طرف سے وضع کردہ KPIs پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

تمام ادارے، ضلعی سربراہان صرف اور صرف عوامی فلاح بہبود پر توجہ دیں۔ عوامی فلاح و بہبود میں غفلت پر متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان ذمہ دار ہوں گے، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، میونسپل ادارے شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، جہاں مزید فنڈز درکار ہیں فوری متعلقہ محکموں سے فنڈز کے حصول کی درخواست کی جائے، تمام انتظامی افسران ہیلتھ مراکز، اسکولز و دیگر سرکاری محکموں کی مسلسل مانیٹرنگ کریں، باقاعدگی سے دورے کریں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter